سورة ابراھیم - آیت 49

وَتَرَى الْمُجْرِمِينَ يَوْمَئِذٍ مُّقَرَّنِينَ فِي الْأَصْفَادِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تم اس دن مجرموں کو دیکھو گے کہ زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

مجرموں کی پابہ زنجیر پیشی: مجرموں کو اللہ کے حضور قیدیوں کی صورت میں پابند سلاسل بنا کر پیش کیاجائے گا۔ ایک ہی نوعیت کے سب مجرموں کو اکٹھا کرکے سب کو ایک ہی زنجیر کے ذریعہ منسلک کردیا جائے گا۔ جیساکہ قرآن کی بعض دوسری آیات سے معلوم ہوتاہے دیکھیں سورۃ صافات: ۲۲، سورۃ التکویر: ۷۲،سورۃ الفرقان: ۴۔