سورة ھود - آیت 121

وَقُل لِّلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ اعْمَلُوا عَلَىٰ مَكَانَتِكُمْ إِنَّا عَامِلُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور (اے پیغبر) جو لوگ ایمان نہیں لاتے (اور دعوت حق کا مقابلہ کر رہے ہیں) ان سے کہہ دے۔ تم اپنی جگہ کام کیے جاؤ، ہم بھی (اپنی جگہ) سرگرم عمل ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ڈرانے دھمکانے سے ہوشیار کرنے کے لیے ان کافروں سے کہہ دو کہ اچھا تم اپنے طریقے سے نہیں ہٹتے تو نہ ہٹو ہم بھی اپنے طریقے پر کاربند ہیں۔ اور آپ پورے عزم و استقلال کے ساتھ وحی الٰہی کی پیروی کرتے جائیے۔ اللہ سب کے اعمال کو دیکھ رہا ہے۔ اور ہر ایک کو ایسے ہی انجام سے دوچار کرے گا جیسے انجام کا وہ اہل ہوگا۔