سورة ھود - آیت 115
وَاصْبِرْ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور صبر کرو (یعنی راہ حق کی تمام مشکلیں جھیلتے رہو) کیونکہ اللہ نیک عملوں کا اجر ضائع نہیں کرتا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اس سے پہلی آیت میں نماز کی تاکید اور فوائد بیان کیے گئے تھے اور اس آیت میں صبر کی تلقین کی جا رہی ہے اور یہی دو چیزیں ہیں جن مشکل وقت میں اختیار کرنے کی مسلمانوں کو تاکید کی جا رہی ہے۔ جیسا کہ سورہ بقرہ میں فرمایا: وَاسْتَعِیْنُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلٰوۃِ۔