سورة ھود - آیت 95
كَأَن لَّمْ يَغْنَوْا فِيهَا ۗ أَلَا بُعْدًا لِّمَدْيَنَ كَمَا بَعِدَتْ ثَمُودُ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(وہ اس طرح اچانک ہلاک ہوگئے) گویا ان گھروں میں کبھی بسے ہی نہیں تھے۔ تو سن رکھو کہ قبیلہ مدین کے لیے بھی محرومی ہوئی جس طرح قوم ثمود کے لیے محرومی ہوئی تھی۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
قوم مدین پر ایسی پھٹکار پڑی جیسے ان سے پہلے قوم ثمود پر پڑی تھی۔ یہ دونوں قومیں اللہ کی لعنت کی مستحق بنیں۔ اہل ثمود ان کے پڑوسی تھے اور گناہ اور بدامنی میں انھی جیسے تھے اور یہ دونوں قومیں عرب سے ہی تعلق رکھتی تھیں۔ لعنت یعنی پھٹکار سے مراد اللہ کی رحمت سے محرومی اور دوری ہے۔