سورة ھود - آیت 86

بَقِيَّتُ اللَّهِ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ۚ وَمَا أَنَا عَلَيْكُم بِحَفِيظٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اگر تم میرا کہا مانو تو جو کچھ اللہ کا دیا (کاروبار میں) بچ رہے اسی میں تمہارے لیے بہتری ہے، اور دیکھو (میرا کام تو صرف نصیحت کردینا ہے) میں کچھ تم پر نگہبان نہیں (کہ جبرا اپنی راہ پر چلا دوں)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی اچھے بھلے کھاتے پیتے لوگ ہو۔ لہٰذا تمھیں بدیانتی کرنے کی کچھ ضرورت نہیں جتنا منافع حلال ذرائع سے حاصل ہوتا ہے اسے کافی سمجھ اسی میں اللہ برکت عطا فرمائے گا او ریہ سب کام اللہ سے ڈرتے ہوئے کرو۔ میں تمھارا محتسب نہیں ہوں کہ یہ دیکھتا رہوں کہ کون کم تولتا ہے اور کون پورا ماپتا ہے او رکون سودے بازی میں بددیانتی کر رہا ہے۔ اس مجلے کا دوسرا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے یعنی میں تمھیں صرف تبلیغ کر سکتا ہوں او روہ اللہ کے حکم سے کر رہا ہوں۔ برائیوں سے روکنا یا اس پر سزا دینا میرے اختیار میں نہیں ان دونوں باتوں کا اختیار صرف اللہ کے پاس ہے۔