سورة ھود - آیت 68
كَأَن لَّمْ يَغْنَوْا فِيهَا ۗ أَلَا إِنَّ ثَمُودَ كَفَرُوا رَبَّهُمْ ۗ أَلَا بُعْدًا لِّثَمُودَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(وہ اس طرح اچانک مرگئے) گویا ان گھروں میں کبھی بسے ہی نہ تھے تو سن رکھو کہ ثمود نے اپنے پروردگار کی ناشکری کی اور ہاں سن رکھو کہ ثمود کے لیے محرومی ہوئی۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ان کی بستی، اور خود یہ لوگ دونوں ہی اس طرح حرف غلط کی طرح مٹا دیے گئے گویا وہ کبھی وہاں آباد ہی نہ تھے۔