سورة البقرة - آیت 147

الْحَقُّ مِن رَّبِّكَ ۖ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یقین کرو یہ (تحویل قبلہ کا) معاملہ تمہارے پروردگار کی طرف سے امر حق ہے (اور جو بات حق ہو تو وہ اپنے قیام و ثبات سے اپنی حقانیت کا اعلان کردے گی) پس دیکھو ایسا نہ ہو کہ تم شک کرنے والوں میں سے ہوجاؤ

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی کعبہ کی طرف منہ کرکے نماز پڑھنا چاہیے۔ ہر ملک میں کعبہ کی سمتیں مختلف ہوسکتی ہیں۔ کسی ملک سے کعبہ مغرب کی جانب کسی سے مشرق۔ کسی سے شمال اور کسی سے جنوب کی طرف ہو سكتا ہے۔ اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا نہ اس میں شک کی ضرورت ہے کیونکہ تمہارا یہ قبلہ ہمیشہ کے لیے ہے جس میں آئندہ کبھی تبدیلی نہیں ہوسکتی۔