سورة ھود - آیت 32

قَالُوا يَا نُوحُ قَدْ جَادَلْتَنَا فَأَكْثَرْتَ جِدَالَنَا فَأْتِنَا بِمَا تَعِدُنَا إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اس پر ان لوگوں نے کہا اے نوح تو نے ہم سے جھگڑا کیا اور بہت جھگڑ چکا (اب ان باتوں سے کچھ بننے والا نہیں) اگر تو سچا ہے تو جس بات کا وعدہ کیا ہے وہ ہمیں لا دکھا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

حضرت نوح علیہ السلام نے ساڑھے نو سو سال تبلیغ کی۔ مختلف طریقوں سے اپنی قوم کو سمجھانے کی کوشش کی۔ بالآخر ان لوگوں نے حضرت نوح علیہ السلام کو وہی جواب دیا جو عموماً دلائل سے عاجز اور گمراہ لوگ دیا کرتے ہیں کہ اگر تو سچا ہے تو ہم پر عذاب نازل کرو کہ ہمیں تباہ کروا دے تاکہ یہ روز روز کی تکرار ختم ہوجائے۔