سورة ھود - آیت 19
الَّذِينَ يَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ وَيَبْغُونَهَا عِوَجًا وَهُم بِالْآخِرَةِ هُمْ كَافِرُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تو سن رکھو ان ظالموں پر اللہ کی پھٹکارا جو اللہ کی راہ سے اس کے بندوں کو روکتے ہیں اور چاہتے ہیں اس میں کجی پیدا کردیں اور جو آخرت سے بھی منکر ہوئے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی افترا کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی لعنت ہے۔ یہ لوگوں کو اتباع حق، ہدایت سے روکنے کے لیے کجیاں تلاش کرتے ہیں، لوگوں کو متنفر کرتے ہیں، ساتھ ہی یہ آخرت اور قیامت کے دن کے بھی منکر ہیں، اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے وہ چاہے تو آخرت سے پہلے دنیا میں ہی پکڑ لے لیکن اللہ انھیں ڈھیل دیتا ہے۔ ایک حدیث میں وارد ہے: ’’اللہ تعالیٰ ظالموں کو مہلت دیتا ہے۔ بالآخر جب پکڑتا ہے تب چھوڑتا ہی نہیں۔ (بخاری: ۴۶۸۶، مسلم: ۲۵۸۳)