سورة یونس - آیت 78
قَالُوا أَجِئْتَنَا لِتَلْفِتَنَا عَمَّا وَجَدْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا وَتَكُونَ لَكُمَا الْكِبْرِيَاءُ فِي الْأَرْضِ وَمَا نَحْنُ لَكُمَا بِمُؤْمِنِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
انہوں نے (جواب میں) کہا، کیا تم اس لیے ہمارے پاس آئے ہو کہ جس راہ پر ہم نے اپنے باپ دادوں کو چلتے دیکھا ہے اس سے ہمیں ہٹا دو اور ملک میں تم دونوں بھائیوں کے لیے سرداری ہوجائے؟ ہم تو تمہیں ماننے والے نہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہ منکرین حق کی کٹ حجتیاں ہیں جو وہ دلائل سے عاجز آکر پیش کرتے ہیں۔ ایک یہ کہ تم ہمیں اپنے آباء و اجداد کے راستے سے ہٹانا چاہتے ہو۔ دوسرا یہ کہ تم ہم سے ہمارا ملک چھین کر خود مالک بننا چاہتے ہو۔ اس لیے ہم تو کبھی تم پر ایمان نہیں لائیں گے۔