سورة یونس - آیت 48
وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا الْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور یہ لوگ کہتے ہیں اگر تم سچے ہو تو بتلاؤ یہ بات (یعنی انکار حق کی پاداش) کب ظہور میں آئے گی؟
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
کافروں کو دھمکی دی گئی تھی اگر تم نے اللہ کی آیات کا انکار اور تکذیب کی تو تمھیں ذلت و رسوائی نصیب ہوگی لہٰذا یہ ازراہ تمسخر مسلمانوں سے پوچھتے تھے کہ اگر تم اپنے قول میں سچے ہو تو ایسا وعدہ کب پورا ہوگا۔