سورة یونس - آیت 40
وَمِنْهُم مَّن يُؤْمِنُ بِهِ وَمِنْهُم مَّن لَّا يُؤْمِنُ بِهِ ۚ وَرَبُّكَ أَعْلَمُ بِالْمُفْسِدِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور (اے پیغبر) ان میں (یعنی تیری قوم میں) کچھ تو ایسے ہیں جو قرآن پر (آئندہ) ایمان لائیں گے، کچھ ایسے ہیں جو ایمان لانے والے نہیں، اور تیرا پروردگار خوب جانتا ہے کہ کون لوگ مفسد ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ایمان نہ لانے والے مفسد اس لحاظ سے ہوتے ہیں کہ وہ اللہ کے کسی حکم کی پرواہ نہیں کرتے۔ اس کے علاوہ اسلام لانے والوں کو تکلیفیں پہنچاتے اور رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ کون گمراہی کا مستحق ہے۔ اور ہدایت کا مستحق کون ہے۔ اُسے ہدایت سے نوازنا ہے اس کے لیے گمراہی کے راستے کھول دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ عادل ہے۔ اس کے کسی کام میں ظلم کا شائبہ نہیں جو جس بات کا مستحق ہوتا ہے اس کے مطابق وہ چیزیں اس کو عطا کر دیتا ہے۔