سورة یونس - آیت 14

ثُمَّ جَعَلْنَاكُمْ خَلَائِفَ فِي الْأَرْضِ مِن بَعْدِهِمْ لِنَنظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پھر ان امتوں کے بعد ہم نے تمہیں ان کا جانشین بنایا تاکہ دیکھیں تمہارے کام کیسے ہوتے ہیں؟

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اے اہل عرب تمھاری باری آ چکی ہے پہلی قوموں کی جگہ تم نے لے لی ہے۔ اور جیسی زیادتی اور ظلم تم سے پہلے لوگ کرتے رہے وہ تم بھی کر رہے ہو، ان کے پاس بھی ہم نے رسول بھیجے اور تمھارے پاس بھی افضل الرسل آ چکے ہیں اور اب ہم یہ دیکھیں گے کہ تم سابقہ اقوام سے نصیحت و عبرت حاصل کرتے ہو کہ نہیں اور رسول پر ایمان لا کر اپنی باغیانہ روش سے باز آتے ہو یا نہیں۔