سورة یونس - آیت 10

دَعْوَاهُمْ فِيهَا سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَتَحِيَّتُهُمْ فِيهَا سَلَامٌ ۚ وَآخِرُ دَعْوَاهُمْ أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہاں ان کی پکار یہ ہوگی کہ خدایا ساری پاکیاں تیرے ہی لیے ہیں ان کی دعا یہ ہوگی کہ سلامتی ہو اور دعاؤں کا خاتمہ یہ ہوگا کہ الحمد للہ رب العالمین۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

خاتمہ کلام۔ سب طرح کی تعریف اللہ کے لیے ہے۔ جب اہل جنت کی خواہش کی اشیاء انھیں مہیا کر دی جائیں گی اور وہ ان سے استفادہ کر لیں گے۔ اور آپس میں محو گفتگو ہوں گے تو ان کا آپس میں تحفہ بھی سلام ہوگا وہاں کوئی لغو بات کانوں میں نہ پڑے گی درو دیوار سے سلامتی کی آوازیں آتی رہیں گی۔ (تیسیر القرآن)