سورة التوبہ - آیت 96
يَحْلِفُونَ لَكُمْ لِتَرْضَوْا عَنْهُمْ ۖ فَإِن تَرْضَوْا عَنْهُمْ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَرْضَىٰ عَنِ الْقَوْمِ الْفَاسِقِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یہ تمہارے سامنے قسمیں کھائیں گے تاکہ ان سے راضی ہوجاؤ، سو (یاد رکھو) اگر تم راضی بھی ہوگئے (حالانکہ تمہیں راضی نہیں ہونا چاہیے اور تم راضی نہ ہو گے) تو اللہ ان سے کبھی راضی ہونے والا نہیں جو (دائرہ ہدایت سے) باہر ہوگئے ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔