سورة التوبہ - آیت 76
فَلَمَّا آتَاهُم مِّن فَضْلِهِ بَخِلُوا بِهِ وَتَوَلَّوا وَّهُم مُّعْرِضُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پھر جب ایسا ہوا کہ اللہ نے انہیں اپنے فضل سے ( مال) عطا فرمایا تو اس میں کنجوسی کرنے لگے اور اپنے عہد سے پھر گئے اور حقیقت یہ ہے کہ (نیکی کی طرف سے) ان کے دل ہی پھرے ہوئے ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
منافق جب مالدار ہوتا ہے تو بخیل ہوتا ہے جس کی وجہ سے اللہ نے اس کے دل میں ہمیشہ کے لیے نفاق ڈال دیا ہے۔