سورة الانفال - آیت 64

يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ حَسْبُكَ اللَّهُ وَمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اے پیغمبر ! اللہ تیرے لیے کفایت پیدا کرتا ہے اور ان مومنوں کو بھی جو تیرے پیچھے چلنے والے ہیں۔ (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ اپنے پیغمبر کو اطمینان دلا رہا ہے کہ وہ انھیں دشمنوں پر غالب کرے گا اور جو مومن مسلمان تمہارے ساتھ ہیں خواہ وہ مٹھی بھر ہوں اللہ آپ کو کافی ہے۔