وَاذْكُر رَّبَّكَ فِي نَفْسِكَ تَضَرُّعًا وَخِيفَةً وَدُونَ الْجَهْرِ مِنَ الْقَوْلِ بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِ وَلَا تَكُن مِّنَ الْغَافِلِينَ
اور (اے پیغمبر) اپنے پروردگار کو صبح و شام یاد کیا کر، دل ہی دل میں عجز و نیاز کے ساتھ ڈرتے ہوئے اور زبان سے بھی آہستہ آہستہ بغیر پکارے، اور ایسا نہ کرنا کہ غافلوں میں سے ہوجاؤ۔
اللہ کو بکثرت یاد کرو مگر خاموشی سے، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ صبح وشام اسکو بکثرت یاد کرو۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَ قَبْلَ الْغُرُوْبِ﴾ (ق: ۳۹) ’’اپنے رب کی تسبیح اور حمد بیان کیا کرو سورج طلوع اور غروب ہونے سے پہلے۔‘‘ رغبت سے، لالچ سے، ڈرا ور خوف کے ساتھ اللہ کی یاد اپنے دل اپنی زبان سے اور اونچی آواز اور چلا چلا کر اللہ کا ذکر نہ کیا جائے ۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کی عظمت و جلال کا یہی تقاضا ہےارشاد ہے: ﴿وَ اِذَا سَاَلَكَ عِبَادِيْ عَنِّيْ فَاِنِّيْ قَرِيْبٌ اُجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ﴾ (البقرۃ: ۱۸۶) ’’جب میرے بند ے تجھ سے میری بابت سوال کریں تو جواب دے کہ میں نزدیک ہوں دُعا کرنے والے کی دُعا کو جب بھی وہ مجھ سے کرے قبول فرما لیتا ہوں، غفلت میں پڑے ہوئے ہیں ۔ سب سے بڑی غفلت تو یہی ہے کہ انسان یہ بھول جائے کہ وہ اللہ کا بندہ ہے ۔اور یہ دنیا جو دار الا متحان ہے اسے اللہ کا بندہ بن کر ہی رہنا چاہیے، نیز یہ بھی بھول جاتے کہ آخرت میں اس کے سب اعمال پر جواب طلبی اور مواخذہ ہوگا، دنیامیں جب بھی کوئی فتنہ پیدا ہوا ہے ۔ تو اسی غفلت کی وجہ سے ہوا ہے۔اسی لیے اللہ تعالیٰ نے صبح و شام ذکر کی کثرت سے رغبت دلائی ہے ۔تاکہ لوگ غافلوں میں سے نہ ہو جائیں ۔