سورة الاعراف - آیت 197
وَالَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِهِ لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَكُمْ وَلَا أَنفُسَهُمْ يَنصُرُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تم اللہ کے سوا جنہیں پکارتے ہو یاد رکھو وہ نہ تو تمہاری مدد کرنے کی قدرت رکھتے ہیں نہ خود اپنی ہی مدد پر قادر ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
انسان عام طور پر سمجھتا ہے کہ ہم جن کی طرف لپکتے ہیں وہ ہماری مدد کرتے ہیں اور اللہ فرماتے ہیں کہ نہ ان کے پاس قوت ہے نہ اختیار، وہ تو اپنی مدد نہیں کرسکتے تو تمہار ی مدد کیا کریں گے۔