سورة الاعراف - آیت 177
سَاءَ مَثَلًا الْقَوْمُ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَأَنفُسَهُمْ كَانُوا يَظْلِمُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
کیا ہی بری مثال ان لوگوں کی ہوئی جنہوں نے ہماری نشانیاں جھٹلائیں، وہ اپنے ہاتھوں خود اپنا ہی نقصان کرتے رہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
جولوگ علم و ہد ایت کو چھوڑ کر خواہش نفس کے پیچھے لگ جائیں، وہ اللہ کا کچھ نہیں بگا ڑتے،اپنا ہی خسارہ کرتے ہیں، اطاعت رب سے ہٹ کر خواہش کی غلامی اور دنیا کی چاہت میں پڑ کر اپنے دونوں جہان خراب کرتے ہیں اور اپنے آپ پر ہی ظلم کرتے ہیں۔