سورة الاعراف - آیت 162

فَبَدَّلَ الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْهُمْ قَوْلًا غَيْرَ الَّذِي قِيلَ لَهُمْ فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِجْزًا مِّنَ السَّمَاءِ بِمَا كَانُوا يَظْلِمُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

لیکن پھر ایسا ہوا کہ جو لوگ ان میں ظلم و شرارت کی راہ چلنے والے تھے انہوں نے خدا کی بتلائی ہوئی بات بدل کر ایک دوسری ہی بات بنا ڈالی (یعنی جس بات کا حکم دیا گیا تھا اس سے بالکل الٹی چال چلی) پس ہم نے آسمان سے ان پر عذاب بھیجا اس ظلم کی وجہ سے جو وہ کیا کرتے تھے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

فتح یاب قوم کا تکبر اور عذاب الٰہی : ان بد بختوں نے ہمارے حکم کی پوری نافرمانی کی، فتح کے بعد ان میں عجزو انکساری کی بجائے فخر و غرور اور گھمنڈ پیدا ہو گیا، مال غنیمت میں بھی جی بھر کر خیانت کی، مفتو حہ علاقے میں ظلم و تشدد روارکھا، ان کے یہ کرتوت دیکھ کر اللہ نے ان پر عذاب نازل کیا، ان میں طاعون کی وبا پھوٹ پڑی، دوسرایہ کہ دشمن قوم نے بنی اسرائیل کو شکست دے کر بے دریغ ان کو قتل کیا۔