سورة البقرة - آیت 100
أَوَكُلَّمَا عَاهَدُوا عَهْدًا نَّبَذَهُ فَرِيقٌ مِّنْهُم ۚ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
جب کبھی ان لوگوں نے اتباع حق کا کوئی عہد کیا تو کسی نہ کسی گروہ نے ضرور ہی اسے پس پشت ڈال دیا اور حقیقت یہ ہے کہ ان میں بڑی تعداد ایسے ہی لوگوں کی ہے جن کے دل ایمان سے خالی ہیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ لوگ عہد کو توڑدیتے ہیں۔ یہودیوں کے سرپرکوہِ طور اٹھا کر عہد لیا گیا تھا انھوں نے اسے توڑدیا اور کتاب یعنی تورات کومضبوطی سے نہیں تھاما۔ آج ہم بھی کتاب یعنی قرآن کو پڑھنا اور عمل کرنا نہیں چاہتے۔ ایمان نہ لانے والے فاسق عہد شکن ہیں۔