سورة الاعراف - آیت 118
فَوَقَعَ الْحَقُّ وَبَطَلَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
غرض کہ (١) سچائی ثابت ہوگئی اور جو کچھ جادوگروں نے کرتب کیے تھے سب ملیا میٹ ہوئے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
چنانچہ مو سیٰ علیہ السلام کے لاٹھی ڈالتے ہی اژدہا بن کر سب کچھ نگل گیا اور میدان کو صاف کر دیا، یہ دیکھتے ہی جادو گر سمجھ گئے کہ یہ تو سچ مچ اللہ کی طرف کا معجزہ تھا، حق ثابت ہو گیا ۔