وَلَوْ أَنَّ أَهْلَ الْقُرَىٰ آمَنُوا وَاتَّقَوْا لَفَتَحْنَا عَلَيْهِم بَرَكَاتٍ مِّنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ وَلَٰكِن كَذَّبُوا فَأَخَذْنَاهُم بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ
اور اگر بستیوں کے رہنے والے (جن کی سرگزشتیں بیان کی گئی ہیں) ایمان لاتے اور برائیوں سے بچتے تو ہم آسمان اور زمین کی برکتوں کے دروازے ضرور ان پر کھول دیتے، لیکن انہوں نے جھٹلایا پس اس کمائی کی وجہ سے جو انہوں نے (اپنے اعمال کے ذریعہ) حاصل کی تھی ہم نے انہیں پکڑ لیا (اور وہ مبتلائے عذاب ہوئے)۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر نبیوں کے آنے پر ان کے اُمتی ان کی صدق دل سے تابعداری کرتے، بُرائیوں سے رُک جاتے اور نیکیاں کرنے لگتے تو ہم ان پر بارشیں برساتے اور زمین سے پیداوار اُگاتے لیکن انھوں نے رسولوں کو جھوٹا سمجھا،بُرائیوں اور حرام کاریوں سے ایک انچ پیچھے نہ ہٹے ۔ اسوجہ سے ہم نے انھیں تباہ کردیا۔