سورة الاعراف - آیت 90
وَقَالَ الْمَلَأُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِن قَوْمِهِ لَئِنِ اتَّبَعْتُمْ شُعَيْبًا إِنَّكُمْ إِذًا لَّخَاسِرُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
قوم کے سرداروں (١) نے جو شعیب کے منکر تھے (لوگوں سے) کہا اگر تم نے شعیب کی پیروی کی تو بس سمجھ لو، تم برباد ہوئے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اپنے آبائی مذہب کوچھوڑنا اور ناپ تول میں کمی کرنا،یہ ان کے نزدیک خسارے والی با ت تھی، حالانکہ دونوں باتوں میں ان ہی کا فائدہ ہے لیکن دنیاوالوں کی نظر میں تو فوراََحاصل ہونے والا نفع ہی سب کچھ ہوتا ہے، جو ناپ تول میں ڈنڈی مار کر انھیں حاصل ہو رہا تھا۔ وہ اہل ایمان کی طرح آ خرت میں نفع ملنے کے انتظارمیں اسے کیوں چھوڑتے؟ سردارانِ قوم نے ان ایما ن لانے والوں کو مخاطب کر کے کہا کہ اگر تم لوگوں نے شعیب علیہ السلام کا ساتھ نہ چھوڑا تو ہم تمہارا جینا حرام کر دیں گے۔