سورة الاعراف - آیت 82
وَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهِ إِلَّا أَن قَالُوا أَخْرِجُوهُم مِّن قَرْيَتِكُمْ ۖ إِنَّهُمْ أُنَاسٌ يَتَطَهَّرُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
لوط کی قوم کے پاس اگر اس کا کچھ جواب تھا تو یہ تھا کہ آپس میں کہنے لگے : اس آدمی کو اپنی بستی سے نکال باہر کرو۔ یہ ایسے لوگ ہیں جو بڑے پاک صاف بننا چاہتے ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
قوم لوط کا جواب: قوم لوط پر بھی نصیحت کارگر نہ ہوئی، الٹا جنابِ لوط علیہ السلام کو بستی سے نکالنے پر تل گئے اور جواب میں کہنے لگے کہ ہم تو ہوئے گندے لوگ، اور لوط علیہ السلام اور اس کے پیروکار پاکباز رہنا چاہتے ہیں تو بہتر یہی ہے کہ یہ ہمارے ساتھ بستی میں ہی نہ رہیں۔ تاکہ روز روز کی تکرار ختم ہو۔