سورة الاعراف - آیت 72

فَأَنجَيْنَاهُ وَالَّذِينَ مَعَهُ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا وَقَطَعْنَا دَابِرَ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا ۖ وَمَا كَانُوا مُؤْمِنِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پھر ایسا ہوا کہ ہم نے ہود کو اور اس کے ساتھیوں کو اپنی رحمت سے بچا لیا اور جنہوں نے ہماری نشانیاں جھٹلائی تھیں ان کی بیخ و بنیاد تک اکھاڑ دی۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ کبھی ایمان لانے والے نہ تھے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

چند لوگ جو ہود علیہ السلام پر ایمان لائے تھے، حضرت ہود کو اللہ تعالیٰ نے وحی کے ذریعہ سے عذاب سے مطلع کردیا تھا، وہ اپنے پیروکاروں کے ساتھ ایک احاطہ میں محصور ہوگئے تھے، اور یہ احاطہ آندھی کی زد سے باہر تھا، لہٰذا یہ لوگ بچا لیے گئے، اور قوم ثمود بھی انہی کی نسل سے پیدا ہوئی جسے عاد ثانیہ بھی کہتے ہیں۔