سورة الاعراف - آیت 62
أُبَلِّغُكُمْ رِسَالَاتِ رَبِّي وَأَنصَحُ لَكُمْ وَأَعْلَمُ مِنَ اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
میں اپنے پروردگار کا پیغام تمہیں پہنچاتا ہوں اور پند و نصیحت کرتا ہوں اور اللہ کی طرف سے اس بات کا علم رکھتا ہوں جو تمہیں معلوم نہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
حضرت نوح علیہ السلام نے اپنی قوم سے کہا کہ میں اللہ کی طرف سے بھیجا ہوا رسول ہوں اور مجھے جو کچھ اللہ کی طرف سے معلوم ہے تم اُسے نہیں جانتے اگر تم میری دعوت قبول کرلو۔ تو اس میں تمہاری ہی بھلائی ہے اور میں تمہاری خیر خواہی کر رہا ہوں۔ ایک تو تمہاری دنیا و آخرت سنور جائے گی دوسرے عذاب الٰہی سے بچ جاؤ گے۔