سورة العاديات - آیت 1
وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
قسم ہے مجاہدوں کے ان گھوڑوں کی، جو میدان جہاد میں دوڑتے ہوئے ہانپ جاتے ہیں (١)۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تفسیر وتشریح۔ (١) یہ سورۃ بھی مکی یا مدنی ہے یعنی بعض نے اسے مکی قرار دیا ہے اور بعض نے مدنی، لیکن انداز بیان کے اعتبار سے اس کا مکی ہونا راجح ہے۔