سورة البينة - آیت 5
وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ حُنَفَاءَ وَيُقِيمُوا الصَّلَاةَ وَيُؤْتُوا الزَّكَاةَ ۚ وَذَٰلِكَ دِينُ الْقَيِّمَةِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
حالانکہ ان کو اس کے سوا کوئی حکم نہ دیا گیا تھا کہ وہ ایک اللہ کی بندگی کریں، خالص اسی کی اطاعت کرتے ہوئے، یک سو ہو کر اور نماز قائم کریں اور زکوۃ ادا کریں اور یہی درست دین ہے (٢)۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٢)۔ اہل کتاب چونکہ واضح بیان آچکنے کے بعد مختلف ہوچکے تھے ان کو خالص اللہ تعالیٰ کی عبادت، اقامت صلوۃ اور ادائے زکوۃ کا حکم دیا گیا تھا مگر انہوں نے اختلاف کیا، اب یہ رسول اسی اختلاف کو ختم کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔ اب اس رسول کے ساتھ جوکفر کرے گا اس کا انجام بھی بیان کردیا ہے اور جو ایمان لائے گا اس کا نتیجہ بھی ذکر کردیا ہے۔