سورة الإنسان - آیت 23

إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْآنَ تَنزِيلًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اے پیغمبر) بیشک ہم نے ہی آپ پر تھوڑا تھوڑا کرکے قرآن مجید نازل فرمایا ہے (٦)۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٦) آیت نمبر ٢٣ میں قرآن مجید کی حقانیت پرزور دیا ہے اور فرمایا کہ ان کفار کے کہنے پر آپ قرآن مجید کی تبلیغ کو ترک نہ کریں بلکہ صبح وشم اللہ کا ذکر کیجئے اور رات کو اللہ کے سامنے سجدہ ریز رہیے۔