سورة المزمل - آیت 16

فَعَصَىٰ فِرْعَوْنُ الرَّسُولَ فَأَخَذْنَاهُ أَخْذًا وَبِيلًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

فرعون نے ہمارے رول کی نافرمانی کی سو ہمارے غضب نے اسے بڑا ہی سخت پکڑا اور اس کاسارا گھمنڈ اور غرور باطل بیکار ہوگیا (٢)۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٢) آیت ١٥، ١٦ میں کفار قریش کو تنبیہ ہے کہ اگر تم نے بھی اپنے رسول کی نافرمانی کی تو تمہارا بھی وہی حال ہوگا جو فرعون کا ہوا۔ سورۃ مزمل کے موضوع تنزیل اور آیت زیر بحث کے سیاق سباق سے صاف ظاہر ہے کہ یہاں حضرت موسیٰ سے ایہ نساء (انا اوحینا الیک کما اوحینا الی نوح۔ الآیۃ۔ پ ٦) کی طرح دعوت اور داعی کی تشبیہ نہیں دی گئی بلکہ دعوت وداعی کے انکار اور منکر میں دی گئی ہے پس یہ تشبیہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور موسیٰ (علیہ السلام) میں نہ ہوئی منکر موسیٰ (علیہ السلام) اور منکر محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں ہوئی۔