سورة المعارج - آیت 4

تَعْرُجُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ملائکہ اور روح اس کی طرف ایک ایسے دن میں (٤) چڑھ جائیں گے جس کا اندازہ پچاس ہزار سال ہے

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٤) سورۃ السجدہ میں ہے کہ ” یدبرالامر من السماء الی الارض۔۔۔ تا۔۔۔ مماتعدون۔ یعنی اللہ تعالیٰ کے حضور وہ ایک دن میں چڑھ جاتے ہیں جس کی مقدار تمہارے اندازوں کے مطابق ایک ہزار سال ہے، لیکن یہاں پر جس دن کو پچاس ہزار سال کا فرمایا ہے وہ قیامت کا دن ہے۔