سورة التحريم - آیت 12

وَمَرْيَمَ ابْنَتَ عِمْرَانَ الَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهِ مِن رُّوحِنَا وَصَدَّقَتْ بِكَلِمَاتِ رَبِّهَا وَكُتُبِهِ وَكَانَتْ مِنَ الْقَانِتِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور عمران کی بیٹی مریم کی مثال (بھی) بیان فرماتا ہے جس نے اپنی شرم گاہ کی حفاظت کی، پھر ہم نے اس کے اندر اپنی طرف سے روح پھونک دی اور مریم نے اپنے رب کے کلمات اور اس کی کتابوں کی تصدیق کی اور وہ اطاعت گزار لوگوں میں سے تھی (٥)۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٥) آخری آیت میں یہودیوں کے اس الزام کی تردید ہے کہ حضرت مریم کے بطن سے حضرت عیسیٰ کی پیدائش معاذ اللہ کسی گناہ کا نتیجہ ہے، سورۃ نساء کی آیت ١٥٦ میں ان کے اس الزام کو بہتان عظیم قرار دیا ہے۔