سورة الطلاق - آیت 2
فَإِذَا بَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَأَمْسِكُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ أَوْ فَارِقُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ وَأَشْهِدُوا ذَوَيْ عَدْلٍ مِّنكُمْ وَأَقِيمُوا الشَّهَادَةَ لِلَّهِ ۚ ذَٰلِكُمْ يُوعَظُ بِهِ مَن كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ۚ وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پھر جب وہ (مطلقہ عورتیں) اپنی عدت پوری کرنے کے قریب پہنچ جائیں تو معروف کے مطابق یاتوان کو (نکاح میں) روک رکھو اور یا معروف کے مطابق ان کو الگ کردو اور اپنے میں سے دو صاحب عدل آدمیوں کو گواہ بنالو ور اللہ کے لیے گواہی ٹھیک ٹھیک ادا کرو یہ ہر اس شخص کو نصیحت کی جاتی ہے جو اللہ تعالیٰ پر اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے او جو کوئی اللہ سے ڈرے گا تو اللہ تعایل اس کے لیے خلاصی کی کوئی نہ کوئی صورت پیدا کردے گا
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔