سورة المنافقون - آیت 6

سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَسْتَغْفَرْتَ لَهُمْ أَمْ لَمْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ لَن يَغْفِرَ اللَّهُ لَهُمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَاسِقِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اے نبی تم ان کے لیے مغفرت کی دعا کرویانہ کرو (یہ دونوں) ان کے لیے یکساں ہیں اللہ تعالیٰ ہرگز انہیں معاف نہیں کرے گا بیشک اللہ فاسقوں کو ہدایت نہیں دیتا (٣)

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٣) آیت ٦ میں بتلایا کہ انکے حق میں دعائے مغفرت بھی مفید نہیں ہوسکتی عام آدمی تو کیا خود اللہ کے رسول ان کے حق میں دعائے مغفرت کریں تو بھی انہیں معاف نہیں کیا جاسکتا۔