سورة الممتحنة - آیت 10

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا جَاءَكُمُ الْمُؤْمِنَاتُ مُهَاجِرَاتٍ فَامْتَحِنُوهُنَّ ۖ اللَّهُ أَعْلَمُ بِإِيمَانِهِنَّ ۖ فَإِنْ عَلِمْتُمُوهُنَّ مُؤْمِنَاتٍ فَلَا تَرْجِعُوهُنَّ إِلَى الْكُفَّارِ ۖ لَا هُنَّ حِلٌّ لَّهُمْ وَلَا هُمْ يَحِلُّونَ لَهُنَّ ۖ وَآتُوهُم مَّا أَنفَقُوا ۚ وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ أَن تَنكِحُوهُنَّ إِذَا آتَيْتُمُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ ۚ وَلَا تُمْسِكُوا بِعِصَمِ الْكَوَافِرِ وَاسْأَلُوا مَا أَنفَقْتُمْ وَلْيَسْأَلُوا مَا أَنفَقُوا ۚ ذَٰلِكُمْ حُكْمُ اللَّهِ ۖ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ ۚ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اے ایمان والو جب مومن عورتیں ہجرت کرکے تمہارے پاس آئیں تو ان (کے ایمان) کا امتحان لیا کرو اللہ تعالیٰ ان کے ایمان کو خوب جانتا ہے پھر اگر تمہیں معلوم ہوجائے کہ وہ مومن عورتیں ہیں تو ان کو کافروں کی طرف واپس نہ کرو (کیونکہ) نہ وہ عورتیں ان (کافروں) کے لیے حلال ہیں اور نہ وہ (کافر) ان عورتوں کے لیے حلال ہیں اور انہوں نے جو مہران کو دیے تھے وہ واپس کردو، اور ان مہاجر عورتوں سے نکاح کرلینے میں تم پر کوئی گناہ نہیں ہے جبکہ تم ان کو ان کے مہر ادا کردو، اور تم خود بھی کافر عورتوں سے زوجیت کا کوئی تعلق قائم نہ رکھو۔ ہاں جو مہر تم نے ان کو دیا ہو وہ واپس طلب کرو۔ (اسی طرح) جو مہر انہوں نے دیا ہے وہ (تم سے) واپس طلب کریں، یہ اللہ کا حکم ہے وہ تمہارے درمیان فیصلہ فرماتا ہے اور اللہ تعالیٰ سب کچھ جاننے والا بڑی حکمت والا ہے

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔