سورة الواقعة - آیت 78

فِي كِتَابٍ مَّكْنُونٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جوایک محفوظ کتاب میں (درج) ہے (٦)۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٦) کتاب مکنون سے مراد لوح محفوظ ہے کیونکہ اس تک کسی کی رسائی نہیں ہے اور ہر مخلوق کی دسترس سے باہر ہے۔