سورة الذاريات - آیت 7

وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْحُبُكِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

قسم ہے آسمان مختلف راستوں والے کی (٣)۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٣)۔ آسمان کی قسم کھاکر بتایا کہ تم نے آخرت کے بارے میں خوامخواہ جھگڑے ڈال رکھے ہیں حالانکہ اگر صرف آسمان کے نظم ونسق پر غور کیا جائے تو یقین ہوجاتا ہے کہ اس مسئلہ میں جھگڑنا حماقت کے علاوہ اور کچھ نہیں، ذات الحبک، صاف شفاف اور پر رونق آسمان ہے جس پرستاروں کا جال بچھا ہوا نظر آرہا ہے یہاں اس قسم سے یہ مطلب نہیں ہے کہ جیسے آسمان پر تاروں کے مختلف جھرمٹ نظر آتے ہیں ایسے ہی تمہارے اقوال بھی مختلف ہیں۔ بلکہ آسمان کے اس نظام کو گواہ بنایا ہے کہ آخرت کے متعلق تمہارا یہ جھگڑا بالکل فضول ہے۔