سورة الشورى - آیت 21

أَمْ لَهُمْ شُرَكَاءُ شَرَعُوا لَهُم مِّنَ الدِّينِ مَا لَمْ يَأْذَن بِهِ اللَّهُ ۚ وَلَوْلَا كَلِمَةُ الْفَصْلِ لَقُضِيَ بَيْنَهُمْ ۗ وَإِنَّ الظَّالِمِينَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کیا ان مشرکوں کے کچھ ایسے خود ساختہ شرکاء ہیں جنہوں نے ان کے لیے دین کا کوئی ایساطریقہ مقرر کردیا ہے جس کی اللہ نے اجازت نہیں دی ؟ (٨) اگر فیصلے کی بات نے شدہ نہ ہوتی تو ان کا قضیہ چکا دیا گیا ہوتا اور بلاشبہ ظالموں کے لیے دردناک عذاب ہے۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٨) آیت ٢١ میں شرکاء سے مراد وہ بت نہیں ہیں جن کی وہ پوجا کرتے تھے بلکہ ان سے وہ روسا مراد ہیں جوان کے لیے حلال وحرام کے طریقے مقرر کرتے اور اللہ کے حکم کے خلاف اپنے پاس سے شریعت وفقہ کی تدوین کرتے جیسے یہودی علماء کے متعلق فرمایا : یکتبون الکتاب بایدیھم ثم یقولونو ھذا من عنداللہ۔