سورة الشورى - آیت 3

كَذَٰلِكَ يُوحِي إِلَيْكَ وَإِلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكَ اللَّهُ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اسی طرح اللہ زبردست اور کمال حکمت کا مالک آپ پر اور آپ سے پہلے اور رسولوں پر وحی بھیجتا رہا ہے (٢)۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٢) ابتدئے سورۃ میں بتایا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کوئی نرالی بات پیش نہیں کررہے ہیں اور نہ ہی یہ وحی کا معاملہ دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیش آیا ہے بلکہ اس طرح کی ہدایات پہلے انبیاء پر بھی نازل ہوچکی ہیں اور وہ لوگوں کے سامنے نظریہ توحید پیش کرتے رہے ہیں۔