سورة فصلت - آیت 19

وَيَوْمَ يُحْشَرُ أَعْدَاءُ اللَّهِ إِلَى النَّارِ فَهُمْ يُوزَعُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور اس دن کو یاد کرو جس دن کہ اللہ کے دشمنوں کو آگ کی طرف لے جانے کے لیے اکٹھا کیا جائے گا پھر ان اگلوں کو پچھلوں کے آنے تک روکا جائے گا (٥)۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٥) آیت ١٩ سے ٢٥ تک سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عالم آخرت محض ایک روحانی عالم نہیں ہوگا بلکہ انسان وہاں اپنے جسم وروح کے ساتھ دوبارہ زندہ کیے جائیں گے اور انہی اجسام کے ساتھ زندہ ہوں گے جن میں وہ اب رہتے ہیں۔ اس دن اجزائے جسم انسان کے خلاف شہادت دیں گے مطلب یہ کہ قرآن مجید جس حشر (دوبارہ زندگی) کا ذکر کرتا ہے وہ حشر اجساد ہے۔