سورة غافر - آیت 22

ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ كَانَت تَّأْتِيهِمْ رُسُلُهُم بِالْبَيِّنَاتِ فَكَفَرُوا فَأَخَذَهُمُ اللَّهُ ۚ إِنَّهُ قَوِيٌّ شَدِيدُ الْعِقَابِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ان پر یہ گرفت اس بنا پر ہوئی کہ ان کے رسول ان کے پاس واضح نشانیاں لے کرآتے رہے مگر وہ کفر وانکاری ہی کرتے رہے، پھر اللہ نے ان کو پکڑ لیا بے شک اللہ بڑی قوت والا اور سخت عذاب دینے والا ہے (٣)۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٣) جو لوگ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مخالفت کررہے ہیں انہیں چاہیے کہ گزشتہ اقوام کے وقائع سے عبرت حاصل کریں وہ لوگ ان سے زیادہ طاقت ور تھے مگر جب انہوں نے اللہ کے رسول کو جھٹلایا تو وہ اللہ کی گرفت سے نہیں بچ سکے۔