سورة الزمر - آیت 4
لَّوْ أَرَادَ اللَّهُ أَن يَتَّخِذَ وَلَدًا لَّاصْطَفَىٰ مِمَّا يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ ۚ سُبْحَانَهُ ۖ هُوَ اللَّهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اگر اللہ کسی کو اپنی اولاد قرار دینا چاہتا تو اپنی مخ (رح) وق میں سے جسے چاہتا منتخب کرلیا، پاک ہے وہ ذات وہ اللہ ہے جو یکتا اور سب پر غالب ہے (٤)۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٤) پھر کچھ مشرک ایسے تھے جو اللہ کی طرف اولاد کی نسبت کرتے تھے فرشتوں کو اللہ کی بیٹیاں قرار دیتے۔ بعض انباء (عیسی، عزیر علیہما السلام) کوابن اللہ کہتے، یہاں پر اسی عقیدہ کی تردید ہے۔