سورة الصافات - آیت 83

وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِ لَإِبْرَاهِيمَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور نوح ہی کی جماعت میں سے ابراہیم بھی ہیں (٩)۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٩) یہاں پر حضرت ابراہیم کو حضرت نوح علیہما السلام کاشیعہ قرار دیا ہے۔ قرآن میں حضرت ابراہیم کے علاوہ کسی نبی کو نوح کاشیعہ کا یامتبع نہیں کیا ہے حضرت ابراہیم کو ان کی طرف منسوب کیا کیونکہ حضرت نوح نے قوم کی بنیادرکھی تھی اور یہی مشن حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کا تھا۔ چونکہ سب انبیاء علیہم السلام کا مشن ایک ہی ہوتا ہے اس لیے حضرت ابراہیم کے متعلق فرمایا کہ وہ بھی حضرت نوح (علیہ السلام) کے طریق پر چلنے والے تھے۔