سورة فاطر - آیت 4
وَإِن يُكَذِّبُوكَ فَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِّن قَبْلِكَ ۚ وَإِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اب اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلاتے ہیں (تویہ کوئی نئی بات نہیں) کیونکہ آپ سے پہلے بھی بہت سے رسول جھٹلائے جاچکے ہیں اور تمام امور اللہ ہی کی طرف لوٹائے جائیں گے (٣)۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٣) آیت ٤ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تسلی دی ہے کہ ان کی تکذیب پر دل برداشتہ نہ ہوں کیونکہ یہ تو پہلے سے مشرکین کی سنت چلی آرہی ہے قیامت تو برحق ہے لیکن دنیا کی زندگی اور شیطان نے لوگوں کودھوکہ میں ڈال رکھا ہے۔