سورة لقمان - آیت 25

وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ لَيَقُولُنَّ اللَّهُ ۚ قُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ ۚ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اگر آپ ان سے دریافت کریں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے بنایا ہے ؟ تو وہ ضرور کہیں گے کہ اللہ نے آپ کہیے سب تعریف اللہ کے لیے ہے مگر ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں (٥)۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٥) قرآن نے توحید کی طرف دعوت دینے اور کفر وشرک کی تردید کے سلسلہ میں مکرر بیان فرمایا ہے کہ جب آسمان وزمین اور کائنات کا خالق اللہ ہے اور مالک بھی ہے تو معبود بھی وہی ہے، یہ عالمگیر انسانی گمراہی ہے کہ وہ خالق ارض وسما تو اللہ تعالیٰ کو مانتا ہے اور عبادت اللہ کے سوا دوسروں کی کرتا ہے انہی کو حاجت رواسمجھتا ہے اور سورج چاند اور سیاروں کے سامنے سجدہ کرتا ہے۔