سورة الروم - آیت 13
وَلَمْ يَكُن لَّهُم مِّن شُرَكَائِهِمْ شُفَعَاءُ وَكَانُوا بِشُرَكَائِهِمْ كَافِرِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور ان کے خود ساختہ شریکوں میں کوئی بھی ان کا سفارشی نہ ہوگا اور وہ خود بھی اپنے خود ساختہ شریکوں کے منکر ہوجائیں گے (٤)۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٤) آیت نمبر ١٢، ١٣ میں صراحت کے ساتھ فرمادیا ہے کہ آج جو لوگ رسولوں کی تعلیم وہدایت کو قبول کرنے سے انکار کررہے ہیں اور آخرت کی جواب دہی کے منکر ہورہے ہیں قیامت کے دن جب ان پر گرفت ہوگی تو یہ حواس باختہ ہوجائیں گے اور ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہوگا جن چیزوں کو یہ اللہ کے شریک ٹھہرارہے ہیں قیامت کے دن ان کی عبادت کا انکار کریں گے۔