سورة القصص - آیت 53
وَإِذَا يُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ قَالُوا آمَنَّا بِهِ إِنَّهُ الْحَقُّ مِن رَّبِّنَا إِنَّا كُنَّا مِن قَبْلِهِ مُسْلِمِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور جب قرآن انہیں پڑھ کر سنایا جاتا ہے تو کہتے ہیں ہم اس پر ایمان لائے یہ واقعی ہمارے رب کی طرف سے حق ہے ہم تو اس سے پہلے ہی ماننے والے تھے (١٤)
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(١٤) آیت ٥٣ میں، انا کنا من قبلہ مسلمین، سے ایک عالمگیر حقیقت کی طرف اشارہ فرمایا ہے کہ حضرت نوح (علیہ السلام) سے لے کر تمام رہنما یان عالم نے جس دین کی دعوت دی ہے وہ یہی اسلام ہے اہل کتاب کی فرقہ بندیوں کی مذمت کرتے ہوئے قرآن نے متعددآیات میں اس اصل عظیم کی طرف اشارہ فرمایا ہے اور اسکے بعد کفار قریش کو ملامت کی ہے۔