سورة الفرقان - آیت 50
وَلَقَدْ صَرَّفْنَاهُ بَيْنَهُمْ لِيَذَّكَّرُوا فَأَبَىٰ أَكْثَرُ النَّاسِ إِلَّا كُفُورًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور ہم اس بارش کو لوگوں کے درمیان گردش دیتے رہیں تاکہ وہ اس سے نصیحت حاصل کریں پھر بھی اکثر لوگ کفر اور ناسپاسی کے سوادوسرا رویہ اختیار کرنے سے انکار ہی کرتے ہیں (١٠)۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(١٠) اب آیت ٤٥ سے ٥٠ تک توحید پر کوئی دلیل پیش کیے ہیں اور یہ وہ کونی اور آفاقی دلائل ہیں جن پر قرآن نے بار بار غوروفکر کی دعوت دی ہے اس لیے آخر میں فرمایا (ولقد صرفناہ بینھم لیذکروا) کہ ہم نے گوناگوں اسالیب سے ان کو واضح کردیا ہے تاکہ وہ یاد دہانی حاصل کریں۔